شجاعیہ میں خوفناک قتل عام؛ عرب اور اسلامی ممالک فوری اقدام کریں، حماس

تہران/ ارنا- غزہ کے شجاعیہ علاقے پر صیہونی حکومت کے وحشیانہ حملے کے بعد جس کے نتیجے میں دسیوں بے گناہ فلسطینیوں نے جام شہادت نوش کیا، حماس کی جانب سے ایک باضابطہ بیان جاری ہوا ہے۔

حماس کے بیان میں عرب اور اسلامی ممالک سے مطالبہ کیا گیا ہے کہ صیہونیوں کے وحشیانہ جرائم کو روکنے کے لیے فوری قدم اٹھائیں۔

حماس تنظیم کے بیان میں آیا ہے کہ صیہونیوں کے بہیمانہ جرائم کے سامنے عرب اور اسلامی ممالک کا، مذمتی بیانات اور مرعوب ہوکر موقف اپنانے کے حد تک محدود رہنا ناقابل قبول ہے۔

اس بیان میں آیا ہے کہ ایسی حالت میں کہ جب صیہونیوں کی قتل عام کی مشینری دنیا کی نظروں کے سامنے فلسطینیوں کا قتل عام کر رہی ہے، فلسطینیوں کو اس فیصلہ کن جنگ میں اکیلا چھوڑنا ناانصافی کی انتہا ہے۔

حماس تنظیم نے عرب اور اسلامی ممالک کی قیادت سے بھی مطالبہ کیا کہ صیہونی حکومت اور اس کے حامیوں پر حقیقی دباؤ ڈال کر، غاصبوں کے مظالم اور جارحیت کو فوری طور پر روکا جائے۔

آپ کا تبصرہ

You are replying to: .